Tuesday, August 30, 2005

مذہب

اردو كے انگريزى ذده طبقہ كے مطابق مذہبِ انگريزى كے چند فرائض، سُنّت اور مكرُوہات يوں ہيں؛

q كے بعد ue/ua يوں لازم ہے جيسے فرض؛
لہٰذا عتيق كو atique لكهنا چاہۓ، نہ كہ ateeq؛
اور قادرى كو لكهيے quadri، نہ كہ qaadri

aa تو مكروه سے كسى طرح كم نہيں؛
لہٰذا آصف كو asif لكهيے، نہ كہ aasif

ق كيلئے q كا استعمال ايك ايسى اختراع ہے جيسے سود جائز كرلينا؛
لہٰذا قَسم كو kasam لكهيے، نہ كہ qasam

ع كيلۓ y كا استعمال سنّت جيسا ہے؛
لہٰذا سعيد كو sayeed لكهيے، نہ كہ saeed

ويسےquadri كى بجائے kadri لكهنا بهى كسى قدر جائز و رائج ہے،


لہٰذا ان آداب كى رو سے قرآن كو queran يا koran لِكّها جائيگاـ

اب اپنى بهى كچھ كہوں؛
?How about attick
?How about assiph
?How about sayid
?How about cadry

1 Comments:

At 1:49 AM , Anonymous Anonymous said...

:)

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home