Monday, November 28, 2005

ذمّہ داری

آج میں تمام اردو بَلَوگَرُوں [بَلا گَروں؟ :)] سے مخاطب ھوں۔ بات دراصل یہ ھیکہ ھماری اردو نہ صرف انحطاط پزیر ھے بلکہ یہ گرانقدر تحفہ اب گراں لگنے لگا ھے۔ وجہ اس زباں کی زبوں حالی ھے۔ میری آپ لوگوں سے مؤدبانہ گذارش (اَپِیل) ھیکہ آپ اس پر سنجیدگی سے سوچیں۔

(کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، اگر ھوجائے تو پیشگی معذرت)

مسئلہ کیا ھے؟
مسئلہ دراصل یہ ھیکہ اب اردو میں ناجائز ملاوٹ کے ساتھ ساتھ اسکے اجزائے ترکیبی میں بھی گراوٹ آنے لگی ھے۔

مثلاً عام سے فی الحال کو کسی نے فلہال لکھ دیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ھیکہ ھم نے یہ لفظ صرف سن رکھا ھے، سمجھا اور غور نہیں کیا۔
آئیے دیکھیں یہ عربی فقرہ کیا مطلب رکھتا ھے۔
فی یعنی میں
فیصد یعنی سو میں
فی الدّنیا یعنی دنیا میں
فی الحال یعنی حال میں

کسی اور صاحب نے لکھا تھا دن با دن جو دن بہ دن ھونا چاھیے تھا۔

کئی حضرات لکھ رھے ھیں "ایسا ہی صحیح"۔ یہ دراصل لفظ سہی ھے۔ کیا ھم نے فقرہ "رہی سہی کسر نکالنا" نہیں سنا۔

چند حضرات بے جا ی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً فائدہ کو غلطی سے فائیدہ لکھتے ہیں، جو انکی دانست میں صحیح بھی ھے۔

خود میرا یہ حال ھیکہ میں وثوق سے یہ کہہ نہیں سکتا کہ حذف اور ہذف میں کیا صحیح ھے۔ میں کبھی پہلی تو کبھی دوسری شکل استعمال کرتا ھوں اور آج تک کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

حل کیا ھوسکتا ھے؟
آئیے ایک دوسرے کی غلطیوں کو دور کرنے کا بیڑہ اٹھائیں۔ عہد کرلیں کہ جب بھی آپ کوئی لفظ ایک سے ذائد مرتبہ ایک مضمون میں غلط لکھا پائیں، اُس مضمون(پُوسٹ) پر تبصرہ(کَمِینٹ) کرکے اسکی تصحیح کرینگے۔
آئیے معیاری اردو لکھیں اور اردو کی ترویج کے ساتھ اسکے صحیح استعمال کو بھی عام بنائیں۔

آخر میں...
اوروں کے ساتھ کیا سلوک کریں؟

وہ الفاظ جن کا تعلّق دوسری زبانوں سے تصدیق شدہ ھے لیکن اردو میں ان کے متبادل نہیں ہیں انہیں اپنائیت سے استعمال کریں۔
مثلاً فِلم کی جمع فلمز کے استعمال سے بچیں بلکہ اپنا سمجھ کر اسکی جمع فلمیں بنائیں۔
لیکن وہ الفاظ جو غیر ضروری طور پر استعمال ھورہے ھیں۔ مثلاً ایوارڈ، ایٹمی، چکن وغیرہ- جنکے لئے عام فہم اردو الفاظ پہلے ھی مروّج ھیں، ان کے استعمال سے حتٰی الامکان گریز کریں کیونکہ یہ لاعلمی یا فیشن زدگی ظاہر کرتے ہیں۔

11 Comments:

At 6:14 AM , Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

آپ مشورہ تو بالکل بجا ہے ۔ جہاں تک میرا خیال ہے اردو کی تحاریر اسی خیال سے شروع کی گئی ہیں ۔ لیکن ایک مسئلہ ہے ۔ لوگ ناراض ہونا بھی جانتے ہيں اس لئے محتاط رہنا پڑے گا ۔ میں کسی اور سلسلہ میں ایک تصحیح کی غلطی کر چکا ہوں آپ اردو سیّارہ پر منافقت کی ایک اور قسم پڑھئے اور پھر ان صاحب کے بلاگ پر جا کر بگ بینگ والی پوسٹ کے نیچے میرا تبصر اور بلاگر کا جواب پڑھھیئے

 
At 8:36 AM , Anonymous Anonymous said...

آئیڈیا (تجویز) بہت خوب ہے ـ مگر مجھ جیسوں کو جسے اردو ڈھنگ سے نہیں آتی، شاید مجھے چھوٹ ہے (;
یہ آپ جیسے اردو دانوں کی مہربانی کہ تھوڑی بہت اردو سیکھ لی ـ امید ہے اسی طرح ہماری غلطیوں کو سدھارتے رہیں گے (:

 
At 11:53 AM , Blogger Asma said...

بمطابق اردو لغت حذف درست لفظ ہے۔

والسلام

اور تصیح تو یہاں پہلے ہی آچکی ہے، تحریر کا مقصد اچھا ہے، خدا اسے تقویت دے ۔۔۔ اور اردو کو صحیح (نہ کہ سہی) معنوں میں ترقی دے۔

 
At 11:56 AM , Blogger خاور کھوکھر said...

بەت ەى اچهى تجويز ەے ـ
ميں اپنى سى كوشش كروں گا ـ
مگر ميں ذاتى طور پر اردو ميں انگريزى ملانے كى بجائے مقامى ذبانيں يعنى پنجابى وغيره كو ترجيح ديتاەوں ـ

 
At 12:33 PM , Blogger REHAN said...

اسلام علیکم
سب کمنٹس دے رہے تھے تو میں نے ابھی انگلیوں کے پٹاخے نکالنا بہتر سمجھا
ہانجی تو اردو سیارہ پر جب پوسٹ پڑہی تو تحریر نگار اردو داں کا نام پڑھنا بھول گیا سو کھری کھری سنانے سے اپنا مقصد بدل کر میں اب اچھی اچھی سنانا چاہونگا
میں ٢٠ سال کا ہوں اور اپنی تعلیمی زندگی میں شاید ہی میں نے اردو قائدہ اتنی بار پڑھا ہو جتنی بار کے انگریزی شاید یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مجھے اردو کی الف ب اور پ کی سہی قائیدی ترکیب معلوم نہیں اور میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہم سب میں سے بیشتر کو نا ہوگی ، ماسواہ انہے جو احساس کر گئے اردو سیارے میں شامل ہونے سے پہلے ۔۔۔
جناب آپ نے اپنی پوسٹ میں اردو لکھاریوں میں موجود واضح خامیوں کو اجاگر کیا اور ایک اردو داں ہونے کا سبوط بھی دیدیا
میں انگریزی میں موجود تمام بلاگز پر موجود پوسٹڈ مسٹیکس پر اس سے بھی کئی زیادہ لکھ سکتا ہو ۔۔۔
پاکستان اور پاکستانی
یہ دونوں دو مختلف الفاظ آج اپنا آپ بدل چکے ہیں یہاں ناموں میں ملاوٹ ہے زبان تو پھر اپنی ہے
مجھے بس اتنا معمول ہے کہ اپنا پیغام اپنی زبان میں ، اپنی سے معراد میری اپنی زبان میں کیسے دوسروں تک پہنچاو ، نا ہی میں نے اردو بلاگرز کی کوئی رولز اینڈ ریگیولیشنز پڑہی ہیں ، جو آپ کو لکھ دینی چاہیے
اور یہی ہے میری کمنٹ
کہ آپ میں سے کوئی ایک سیانا پاکستانی اردو بلاگنگ کی رولز اینڈ ریگیولیشنز لکھ دیں اس باقی اپنائیں نا اپنائیں میں ضرور اپناونگا ک۔۔۔۔منٹس ایکسیپٹ کرنے کا شکریہ

 
At 7:29 PM , Blogger Saqib Saud said...

جی تو آغاز کریں۔

 
At 8:54 PM , Anonymous Anonymous said...

براہ کرم ھیکہ کو الگ الگ یعنی ہے کہ لکھئے۔ ہاں ایک بات کا اضافہ کروں گا کہ بعض دفعہ ٹائپ کرنے کی اغلاط بہی ہو جاتی ہیں۔ مثلا میرے گود کمپیوٹر میں کوئی تحریری سخن غائب ہے اور تبصرے کے صفحے پر ڈبے بنے دکھائی دیتے ہیں اور مزید یہ کہ میرا کمپیوٹر اردو کے لئے دو مختلف کلیدی ترکیبیں استعمال کرتا ہے۔ اردو ایڈیٹر میں صوتی جبکہ دوسرے پروگراموں میں بالکل مختلف۔ سو بعض دفعہ جب ڈبے دکھائی دے رہے ہوں تو اندازے سے ٹائپ کرتا ہوں۔

 
At 8:58 AM , Blogger urdudaaN said...

جناب!
"ھیکہ" کو توڑ کر "ہے کہ" لکھنے (یا جوڑ کر نہ لکھنے) کی آپ کی فرمائش کی وجہ جان سکتا ھوں؟
مجھے خوشی ھے کہ آپ جیسا کوئی بلَوگر میری تصحیح کیلئے موجود ھے۔ یہ خلاء کب کا پُر ھوا چاھتا تھا۔

 
At 7:16 PM , Blogger oakleyses said...

replica watches, ugg boots, michael kors outlet, nike outlet, polo outlet, christian louboutin outlet, louis vuitton, christian louboutin shoes, oakley sunglasses, michael kors outlet online, nike air max, michael kors outlet online, tiffany and co, gucci handbags, jordan shoes, louis vuitton, nike air max, ray ban sunglasses, longchamp outlet, ugg boots, ray ban sunglasses, christian louboutin uk, uggs outlet, oakley sunglasses wholesale, uggs outlet, michael kors outlet, oakley sunglasses, cheap oakley sunglasses, polo ralph lauren outlet online, longchamp outlet, replica watches, nike free, longchamp outlet, michael kors outlet online, uggs on sale, michael kors outlet online, prada handbags, louis vuitton outlet, ray ban sunglasses, burberry outlet, chanel handbags, christian louboutin, tiffany jewelry, louis vuitton outlet, tory burch outlet, prada outlet, kate spade outlet

 
At 7:18 PM , Blogger oakleyses said...

true religion outlet, hollister uk, nike roshe, coach outlet store online, oakley pas cher, polo lacoste, nike free run, true religion jeans, mulberry uk, ray ban pas cher, burberry pas cher, michael kors, ralph lauren uk, air max, hollister pas cher, north face, polo ralph lauren, michael kors, hogan outlet, nike blazer pas cher, coach purses, converse pas cher, nike air max uk, nike air max uk, longchamp pas cher, nike free uk, abercrombie and fitch uk, true religion outlet, nike air max, kate spade, ray ban uk, new balance, north face uk, lululemon canada, guess pas cher, vans pas cher, sac longchamp pas cher, michael kors pas cher, michael kors outlet, jordan pas cher, true religion outlet, sac vanessa bruno, sac hermes, nike air force, timberland pas cher, coach outlet, nike tn, louboutin pas cher, replica handbags, nike roshe run uk

 
At 7:22 PM , Blogger oakleyses said...

louis vuitton, moncler, louis vuitton, coach outlet, vans, montre pas cher, swarovski crystal, nike air max, juicy couture outlet, thomas sabo, louis vuitton, canada goose outlet, moncler outlet, juicy couture outlet, converse, swarovski, karen millen uk, pandora jewelry, lancel, pandora uk, louis vuitton, canada goose uk, wedding dresses, ugg,uggs,uggs canada, hollister, moncler uk, marc jacobs, canada goose outlet, pandora charms, toms shoes, moncler, ugg pas cher, doudoune moncler, supra shoes, canada goose, converse outlet, louis vuitton, canada goose, ugg uk, ugg, hollister, canada goose jackets, canada goose outlet, gucci, barbour, ray ban, pandora jewelry, doke gabbana, moncler, canada goose, moncler outlet, moncler, ugg,ugg australia,ugg italia

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home