Sunday, December 11, 2005

آوازِ روحِ اردو


اردو بلاگروں نے فوراً اپنے تاثرات سے نوازا۔ میں آپ حضرات کا شکریہ ادا کرتا ھوں۔
میں ذاتی مصروفیات کی بناء پر ایک عرصہ غیر حاضر رہا... میں شرمندہ ھوں کہ آپ حضرات کو خبر نہ کرسکا...


آصف صاحب کے قلم سے...
آپ نے بہت اچھی بات کی ہے۔ اتنی عمدہ تجویز کسی کو بھی بری نہیں لگے گی۔ انشاءاللہ۔
اور حذف درست ہے۔ اسی مصدر کی مزید تفصیل یہاں ہے:
حذف

آصف صاحب، آپ سرِ فہرست ھیں۔ توجّہ اور لِنک کیلئے شکریہ۔

افتخار صاحب کے رجحانات...
آپ مشورہ تو بالکل بجا ہے ۔ جہاں تک میرا خیال ہے اردو کی تحاریر اسی خیال سے شروع کی گئی ہیں ۔ لیکن ایک مسئلہ ہے ۔ لوگ ناراض ہونا بھی جانتے ہيں اس لئے محتاط رہنا پڑے گا ۔ میں کسی اور سلسلہ میں ایک تصحیح کی غلطی کر چکا ہوں آپ اردو سیّارہ پر منافقت کی ایک اور قسم پڑھئے اور پھر ان صاحب کے بلاگ پر جا کر بگ بینگ والی پوسٹ کے نیچے میرا تبصر اور بلاگر کا جواب پڑھھیئے

ہاں جناب، ایک طوفان سا چل رھا تھا۔ میں غیر حاضر رہا اسلئے معلوم نہ کرسکا۔
اور دوسرے اب مسئلۂ فلسطین پر ایرانی صدر بھی ھمارے خیال کے نہ صرف حامی بلکہ علمبردار بن گئے ھیں۔ اسی خوشی میں آئیے اردو کیلئے کچھ کریں۔


شعیب صاحب کے نوکِ خنجر سے...
آئیڈیا (تجویز) بہت خوب ہے ـ مگر مجھ جیسوں کو جسے اردو ڈھنگ سے نہیں آتی، شاید مجھے چھوٹ ہے (;
یہ آپ جیسے اردو دانوں کی مہربانی کہ تھوڑی بہت اردو سیکھ لی ـ امید ہے اسی طرح ہماری غلطیوں کو سدھارتے رہیں گے (:

شعیب صاحب یہ کلام آپ کی ادبی صلاحیت سے میل نہیں کھاتا۔ اپنے فرض سے جی نہ چرائیں۔ فی الحال آپ تجویز کو ترجیح دیتے ھوئے قوسین سے آزاد کریں۔

اسماء صاحبہ کے قلم سے...
بمطابق اردو لغت حذف درست لفظ ہے۔

والسلام

اور تصیح تو یہاں پہلے ہی آچکی ہے، تحریر کا مقصد اچھا ہے، خدا اسے تقویت دے ۔۔۔ اور اردو کو صحیح (نہ کہ سہی) معنوں میں ترقی دے۔

محترمہ، ہمّت افزائی کیلئے شکریہ۔ آپ کی نیک خواہشات کے ساتھ آپ کے تعاون کی امید بھی ھے۔

خاور صاحب کے بیش قیمت خیالات...
بەت ەى اچهى تجويز ەے ـ
ميں اپنى سى كوشش كروں گا ـ
مگر ميں ذاتى طور پر اردو ميں انگريزى ملانے كى بجائے مقامى ذبانيں يعنى پنجابى وغيره كو ترجيح ديتاەوں ـ

خاور صاحب، یہ تو اردو کی شان ھیکہ، پنجابی، عربی، فارسی کے علاوہ کئی مقامی زبانوں کے ساتھ اچھے تعلقات رھے اور پروان چڑھے ھیں۔ آپ ایک اچّھا کام کرتے ھیں۔

ریحان صاحب کے وسیع خیالات...
اسلام علیکم
سب کمنٹس دے رہے تھے تو میں نے ابھی انگلیوں کے پٹاخے نکالنا بہتر سمجھا
ہانجی تو اردو سیارہ پر جب پوسٹ پڑہی تو تحریر نگار اردو داں کا نام پڑھنا بھول گیا سو کھری کھری سنانے سے اپنا مقصد بدل کر میں اب اچھی اچھی سنانا چاہونگا

وعلیکمُ السّلام، خدا آپ کو ایسی ھی نیک توفیق دے۔

میں ٢٠ سال کا ہوں اور اپنی تعلیمی زندگی میں شاید ہی میں نے اردو قائدہ اتنی بار پڑھا ہو جتنی بار کے انگریزی شاید یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مجھے اردو کی الف ب اور پ کی سہی قائیدی ترکیب معلوم نہیں اور میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہم سب میں سے بیشتر کو نا ہوگی ، ماسواہ انہے جو احساس کر گئے اردو سیارے میں شامل ہونے سے پہلے ۔۔۔
جناب آپ نے اپنی پوسٹ میں اردو لکھاریوں میں موجود واضح خامیوں کو اجاگر کیا اور ایک اردو داں ہونے کا سبوط بھی دیدیا

میں اردو خادم کے حق میں تھا، لیکن سوچا اردوداں جیسا بھاری بھرکم نام ذیادہ مؤثر ھوگا۔

مجھے بس اتنا معمول ہے کہ اپنا پیغام اپنی زبان میں ، اپنی سے معراد میری اپنی زبان میں کیسے دوسروں تک پہنچاو ، نا ہی میں نے اردو بلاگرز کی کوئی رولز اینڈ ریگیولیشنز پڑہی ہیں ، جو آپ کو لکھ دینی چاہیے
اور یہی ہے میری کمنٹ
کہ آپ میں سے کوئی ایک سیانا پاکستانی اردو بلاگنگ کی رولز اینڈ ریگیولیشنز لکھ دیں اس باقی اپنائیں نا اپنائیں میں ضرور اپناونگا ک۔۔۔۔منٹس ایکسیپٹ کرنے کا شکریہ

آپ کے عہد کیلئے شکریہ۔ معذرت، آپ کی مراد میں پوری نہیں کرسکتا، رُولز اَینڈ ریگولیشَنز لکھنا میرے بس کا روگ نہیں۔ اور جناب یہاں اردو صحیح لکھنے کی بات چل رھی ھے نہ کہ بلاگروں کے لئے قانون سازی کی۔ قانون توڑنے کیلئے بنائے جاتے ھیں، جو ایک شرمناک امر ھے لیکن معیار ترقّی کیلئے بنتے ھیں۔
ضرورت ھے آپ حضرات کے تعاون اور اپنائیت کی۔


محمد شمیل قریشی فرماتے ھیں...
آپ پر سلامتی ہو ۔

آپ کی بات درست ہے ۔ میں نےبھی اردو زبان میں چند انگریزی سائنسی الفاظ ترجمہ کیے ہیں ۔ جو اردو ٹیک اخبار میں پڑھے جا سکتے ہیں ۔ اور میں مزید سائنسی اور روحانی مظامین بھی لکھ رہا ہوں ۔ امید ہے آپ رہنمائی فرمائیں گے ۔

شمیل صاحب وعلیکمُ السّلام، آپ تو اس سلسلے میں بڑے کام کے آدمی معلوم ھوتے ھیں۔ میں بھی آپ کی سائنسی اصطلاحات دیکھنا چاھوں گا۔ آپ میری اور میں آپ کی مدد ضرور کرسکتے ھیں۔

عتیق صاحب کے مہربان کلمات...
السلام علیکم
آپ کے خیالات قابل ستائش ہیں اور قابل تقلید بھی۔میں آپ سے متفق ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کی نشاندہی کرنی چاہیے۔

وعلیکمُ السّلام عتیق الرّحمٰن صاحب، ہمّت افزائی کیلئے تہہِ دل سے شکریہ، آئیے ایسا ھی کریں۔

ثاقب صاحب کی پرجوش توجّہ...
جی تو آغاز کریں۔

بھائی ثاقب، آئیے آغاز کریں...


آئیے اردونوازو...

7 Comments:

At 8:49 PM , Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ بندے نے مندرجہ ذیل صفحن پر کچھ تجاویز آویزاں کی تھیں ۔ آپ اپنی مصروفیت کے باعث توجوں نہ فرما سکے
http://iftikharajmal.blogspot.com/2005/12/blog-post.html

 
At 8:52 PM , Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

انگلی خطا جانے کے باعث صفحہ کو صحفن لکھ دیا ۔ معذرت خواہ ہوں

 
At 9:16 AM , Anonymous Anonymous said...

آواز روح کی پوسٹ اچھی رہی ۔ اب اپنے بلاگ پر بھی روح ڈالیں بہت دن ہوئے اس بلاگ پر جان دیکھے

 
At 6:36 PM , Anonymous Anonymous said...

This is very interesting site... trusted+online+pharmacy Fast ways to banish credit card debit Venezia furniture lamborghini diablo honda shadow aero

 
At 7:17 PM , Blogger oakleyses said...

replica watches, ugg boots, michael kors outlet, nike outlet, polo outlet, christian louboutin outlet, louis vuitton, christian louboutin shoes, oakley sunglasses, michael kors outlet online, nike air max, michael kors outlet online, tiffany and co, gucci handbags, jordan shoes, louis vuitton, nike air max, ray ban sunglasses, longchamp outlet, ugg boots, ray ban sunglasses, christian louboutin uk, uggs outlet, oakley sunglasses wholesale, uggs outlet, michael kors outlet, oakley sunglasses, cheap oakley sunglasses, polo ralph lauren outlet online, longchamp outlet, replica watches, nike free, longchamp outlet, michael kors outlet online, uggs on sale, michael kors outlet online, prada handbags, louis vuitton outlet, ray ban sunglasses, burberry outlet, chanel handbags, christian louboutin, tiffany jewelry, louis vuitton outlet, tory burch outlet, prada outlet, kate spade outlet

 
At 7:19 PM , Blogger oakleyses said...

true religion outlet, hollister uk, nike roshe, coach outlet store online, oakley pas cher, polo lacoste, nike free run, true religion jeans, mulberry uk, ray ban pas cher, burberry pas cher, michael kors, ralph lauren uk, air max, hollister pas cher, north face, polo ralph lauren, michael kors, hogan outlet, nike blazer pas cher, coach purses, converse pas cher, nike air max uk, nike air max uk, longchamp pas cher, nike free uk, abercrombie and fitch uk, true religion outlet, nike air max, kate spade, ray ban uk, new balance, north face uk, lululemon canada, guess pas cher, vans pas cher, sac longchamp pas cher, michael kors pas cher, michael kors outlet, jordan pas cher, true religion outlet, sac vanessa bruno, sac hermes, nike air force, timberland pas cher, coach outlet, nike tn, louboutin pas cher, replica handbags, nike roshe run uk

 
At 7:22 PM , Blogger oakleyses said...

louis vuitton, moncler, louis vuitton, coach outlet, vans, montre pas cher, swarovski crystal, nike air max, juicy couture outlet, thomas sabo, louis vuitton, canada goose outlet, moncler outlet, juicy couture outlet, converse, swarovski, karen millen uk, pandora jewelry, lancel, pandora uk, louis vuitton, canada goose uk, wedding dresses, ugg,uggs,uggs canada, hollister, moncler uk, marc jacobs, canada goose outlet, pandora charms, toms shoes, moncler, ugg pas cher, doudoune moncler, supra shoes, canada goose, converse outlet, louis vuitton, canada goose, ugg uk, ugg, hollister, canada goose jackets, canada goose outlet, gucci, barbour, ray ban, pandora jewelry, doke gabbana, moncler, canada goose, moncler outlet, moncler, ugg,ugg australia,ugg italia

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home