Saturday, January 07, 2006

تساہل

اردو اخبار والوں کو اب اردو تو ڈھنگ سے آنے سے رھی؛ بیچارے کیا کریں، صحیح اردو فیشن کا حصّہ نہیں ھے!
ابھی تین فلمیں آئی ھیں؛ shikhar ، kalyug اور ankush
اب ھمارے ھم زبانوں نے اسے اردو میں کچھ اسطرح لکھا؛
کلیوگ (یعنی kalyoog/yog)، شیکھر (یعنیsheekhar/shekhar) اور انکوش (یعنی ankoosh/kosh)
شاید اسلئے کہ اردو میں اعراب پر کوئی اَن کہی یا خود ساختہ پابندی لگی ھے بھلے ھی الفاظ میں بیجا طول کیوں نہ دینا پڑے!
اگر کلیُگ، شِکھر اور انکُش لکھتے تو کیا بُرا ھوتا؟