Wednesday, January 03, 2007

الفاظ ہورہے گُم، دنیا رہی ہے گُھوم

آج اکثر لوگوں کو میں یہ کہتے سنتا ہوں کہ وہ چیز گُھوم گئی ہے
پہلی بار جب یہ سنا تو تعجّب ہوا کہ کیا واقعی کسی چیز کے گھومنے کی بات مقصود تھی۔ لیکن یہ بات عیاں ہوتے دیر نہ لگی کہ لوگوں نے گُم ہوجانے اور گُھومنے میں کامیاب مغالطہ پیدا کرلیا ہے۔

یہ مغالطہ اِس غلط فہمی پر مبنی ہے کہ لوگ جب کسی ہجوم میں گھومنے کیلئے شرکت کرتے ہیں تو نتیجہ اکثر کسی کے گُم ہوجانے کی صورت میں نکلتا ہے۔دوسرے یہ کہ کسی چیز کے گم ہوجانے اور کسی کے گھومنے جانے میں تمیز کرنا فضول محنت کا کام ہے، خاص طور پر جب آمدنی یا شرمندگی جیسے نتائج متوقّع نہ ہوں۔

براری بولی میں گم ہوجانے کو گُم جانا اور گنوا دینے کو گُما دینا کہا جاتا ہے۔ لیکن اس سے مغالطہ پیدا نہیں ہوتا۔

آج جب کسی نے کہا کہ مجھے چائے کی طلب ہورہی ہے تو دوسرا شخص یہ بات سمجھ نہ سکا۔ آخر اسے یہ بتایا گیا کہ طلب یعنی craving

4 Comments:

At 5:52 AM , Anonymous Anonymous said...

کوّا گيا ہنس بننے ۔ نہ ہنس بن سکا نہ کوّوں نے واپسی پر قبول کيا ۔

 
At 9:15 PM , Anonymous Anonymous said...

کل ميں نے متعدد بار يہاں تبصرہ لکھا مگر شائع کرنے ميں ناکام رہا ۔ وجہ نامعلوم ۔
ہاں تو ميں لکھ رہا تھا ۔

کوّا گيا ہنس بننے ۔ نہ ہنس بن سکا نہ واپسی پر کوّوں نے قبول کيا ۔

يہ ہند و پاکستان کے لوگ کچھ ايسا ہی نہيں کر رہے ؟

 
At 8:58 AM , Blogger urdudaaN said...

آپ نے درست فرمایا۔

اوپر آپ کے دو تبصرے نظر آرہے ہیں۔ حیرت ہے کہ یہ تبصرے مجھے یاہو پر موصول نہیں ہورہے ہیں۔
تبصروں میں تو میں نے بڑی آسانی کردی ہے۔ اگر مسئلہ رہے تو مطلع کیجئے گا۔

 
At 7:10 AM , Anonymous Anonymous said...

I could not read your script as the corruption of 'huroof' is too much to be comprehensive.

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home