Saturday, August 20, 2011

اینٹ کا جواب پتھر سے

میں نئے زمانے کا مسلمان ہوں اس لیے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں
یہ کام دو طریقوں سے کیا جا سکتا ہے؛
اول تو یہ کہ جدھر سے اینٹ آئی ہو اسی سمت جوابا پتھر پھینکا جائے جو ایک قدیم رد عمل ہے
دوم یہ کہ جوابا پتھر اپنے ہی سر مار لیا جائے

چونکہ میں نئے زمانے کا مسلمان ہوں جو قدامت پرستی کا قائل نہیں ہوتا اسلئے میں آخرالذکر یعنی دوسرے رد عمل کا شیدائی ہوں
اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپکے جوابی پتھر سے کسی غیر مجرم کو نقصان پہونچنے کا خدشہ نہیں رہتا اور نہ ہی کوئی اپنی اینٹوں کو آپ کے مضبوط پتھروں سے بغیر زر مبادلہ ادا کیے تبدیل کر سکتا ہے

لیکن سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پتھر تو اپنے ہی پاس رہتے ہیں اور بغیر زر کاری کیے اینٹوں کی شکل میں سود بھی ملتا رہتا ہے

اس رد عمل کی ٹھوس مثال میرا یہ لسانی ردد عمل ہے

ایک گجراتی خیر خواہ نے زیرہ کو zeerah کی بجاۓ jeera لکّھا، جب ہم نے ٹوکا کہ یہ غلط ہے تو انہوں نے کہا کہ اردو میں جو ہو گجراتی میں یہی صحیح ہے.
تب جاکر ہمیں یہ احساس ہوا کہ اگر ہم زیرہ کو cumin ہی لکھتے تو یہ نوبت نہ آتی اور ہم نے ایسا کرنے کا تہیہ کرلیا. ہمارے اس طرز عمل میں مندرجہ بالا تمام پہلو صاف نظر آتے ہیں.اب جب ہم انٹرنیٹ پر کچھ لکھتے ہیں تو cumin کے قوس میں زیرہ لکھ دیتے ہیں ، اور جب ہمارا عزیز گجراتی دوست لکھتا ہے تو jeera کے قوس میں cumin لکھتا ہے.
اور چونکہ ہم یہ جان چکے ہیں کہ گجراتی میں صحیح کیا ہے تو ہم جب بھی کسی گجراتی سے مخاطب ہوں جیرا کے تلفّظ کا خاص خیال رکھتے ہیں.

5 Comments:

At 11:23 PM , Anonymous Anonymous said...

اس قسم کا جیرا براریوں میں بھی نظر آتا ہے جو حلق تک نوالے بھر کر جل جیرا لیتے ہیں اور پھر جیرا جیرا ہوجاتے ہیں۔۔ کاش جیرے کو معلوم ہوتا کہ اسکے نام کے ساتھ اردو والوں نے عربک جیسی ملاوٹ کردی۔ یہ چیزیں لی گئیں ہیں غیروں سے انھیں خوش کرنے کے لئے ہم انہی کی بد زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ کیا فلک کو یہ کہنے کے لءے کہ وہ فلک ہے زمین پر آنا ضروری ہے؟ شعور والے پہلے آسمان کو کسی اور جہاں کی زمین سمجھتے ہیں۔۔

مجھے یہی کہنا ہے کہ جو چیز جیسی ہے اسے ویسی ہی کہا جائے۔ زیرے کو زیرہ ہی کہا جائے کیونکہ جیرہ کھانے میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ اونٹ کی ۔۔۔۔ میں استعمال ہوتا ہے۔۔۔ اب میں ان گجراتیوں پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کونسا استعمال کرتے ہیں۔

 
At 2:48 PM , Blogger editor said...

Adab Arz

No updates on this blog. Where are you UrdudaaN sahab!!!

Blogosphere and Urdu world feeling your absence for quite a long time.

 
At 11:29 AM , Anonymous Urdu Stories said...

ہماری پیاری زباں اردو
ہمارے نغموں کی جاں اردو
حسین دلکش جوان اردو
ہماری پیاری زباں اردو

 
At 3:43 AM , Blogger Unknown said...

بہت خوب ۔۔۔۔۔ واہ
http://urduonlinedictionary.blogspot.com/

 
At 4:27 AM , Blogger Neha Ali said...

Very informative post. Thanks for sharing us.

Best Wedding Photography Service

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home