Saturday, February 09, 2008

محاورے فلموں میں

جب بھی کوئی انگریزی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے تو میری محدود معلومات میں چند نئے الفاظ کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ نئی اردو کتابوں اور رسالوں کا معاملہ اسکے بالکل برعکس ہے یعنی کافی مروج الفاظ بلا وجہ متروک پاتا ہوں اور نا معقول انگریزی الفاظ کو بلا وجہ مستعمل پاتا ہوں۔ حالانکہ اردو فلمی گانوں کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوچلا ہے، پھر بھی میں ان سے ناامید نہیں ہوں؛ لیکن وہاں بھی اردو والے نا ہنجار اور اردو بیزار ہندی والوں کا بول بال ہے جو میری امیدوں کی صحت کیلئے مضر ہے۔

فلم 'بھول بھلیاں' میں ہیرو امریکہ سے شادی کرکے آجاتا ہے جس پر لوگ ششدر رہ جاتے ہیں۔ ہیرو کا چچا اس پر کہتا ہے؛
"ارے! یہ آپ لوگ موم جیسے پگھل کیوں گئے"
فلم 'تارے زمیں پر' میں ایک گانا ہے جس میں ڈٹے رہنے کو یوں تعبیر کیا گیا ہے؛
"ٹس سے مس نہ ہونگے ہم"

نجانے کیوں مجھے یہ دونوں استعمال غلط لگتے ہیں۔
"موم جیسے پگھل جانا" مثبت اور "ٹس سے مس نہ ہونا" منفی معنوں میں استعمال ہوتے ہیں لیکن یہاں وہ بالترتیب منفی اور مثبت معنوں میں استعمال کئے گئے ہیں۔

7 Comments:

At 5:58 AM , Blogger Shakir said...

یہی زبان ہے۔ وقت کےس اتھ الفاظ متروک ہوجاتے ہیں اور نئے الفاظ ان کی جگہ لے لیتے ہیں۔ ان کو روکنا بہت مشکل کام ہے۔

 
At 2:38 AM , Anonymous Anonymous said...

تو گویا یہ بیماری پورے ہند و پاکستان کی ہے ۔

 
At 12:33 AM , Blogger urdudaaN said...

شاکر عزیز صاحب
آپ نے درست فرمایا کہ ایسا ہوتا ہے۔ لیکن اردو کے معاملہ میں عوامل غیر معقول ہیں، مثلاً
١۔ وہ لوگ جو اردو نہیں جانتے۔
٢۔ وہ لوگ جو اردو کو ترک کرنا ہی ترقّی کا ضامن گردانتے ہیں۔
٣۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ بولنے میں سب چلتا ہے۔
مندرجہ بالا اور مزید کچھ عوامل جدید اردو پر اثر انداز ہوکر اسے آگے لیجانے کی بجائے پیچھے ڈھکیل رہے ہیں۔

 
At 12:35 AM , Blogger urdudaaN said...

"تو گویا یہ بیماری پورے ہند و پاکستان کی ہے ۔"
محترم!
جی ہاں، یہ افسوس کی بات ہے کہ تیسری دنیا میں معیار کی کھپت تو ہے لیکن اپنی پیداوار لیکئے نہیں۔

 
At 1:43 AM , Anonymous Anonymous said...

Yes, you are right. Unfortunatly people are using too much English language words in Urdu when they speak. Even the radio and tv chaneels also do not use standard pure Urdu. This is sad state of affairs.

Some of the comments are written in Urdu. I wanted to write also in Urdu but could not figure out how to do that. That is why I am writing in English.

http://www.pakistanweblog.com/

 
At 10:42 AM , Blogger urdudaaN said...

Dear Pakiweblogger!

We are eroding such a beautiful language due to our carelessness and apathy rather than nurturing it.
The result it that dialects are being forced as state languages where urdu is still a major language, while urdu is being driven out.

 
At 1:26 PM , Anonymous عطاء رفیع said...

صرف فلمی دنیا کو دیکھ ہم فیصلہ نہیں کرسکتے، کیں کہ بالی وڈ، ہالی وڈ سے متاثر ہے، انگریزی زبان میں اس طرح کے استعمالات عام ہیں۔ خیر سے ہندوستان کی تو بات مت کیجے۔ وہ تو ہندی ہے۔۔۔
کچھ کالم نگار ہیں جو اردو انگریزی کو مکس نہیں کرتے لیکن ایک بات ماننے کی ہے جو اسلامی صحافت ہے جسے آپ کچھ اور نام دے لیں، اس میں آپ کو خالص اردو ملے گی، ادبی چاشنی بھی۔
http://zarbpk.blogspot.com/

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home