Saturday, April 01, 2006

لطیفہ سَنت اور بَنت کا

سَنت اور بَنت سِنگھ لنگوٹیے یار ھی نہیں بلکہ شروع ھی سے ھم جماعت بھی رہے ھوتے ھیں۔ بالآخر وہ درجہ دوازدہم (بارھویں) میں کامیابی کے بعد انجینئرنگ میں ایک ھی کالج میں داخلہ بھی پا لیتے ھیں۔ دونوں اِلیکٹِریکل انجینِئر بننے کیلئے ایک ھی جماعت میں زیر ِ تعلیم ھوتے ھیں، اور انکی دوستی کی کامیابی پر بہت خوش بھی۔

اب جناب ِ سَنت تو سال بہ سال کامیاب ھوتے رہتے ھیں لیکن جناب ِ بَنت وہیں سال ِ اول کے گَردُوں میں گرفتار رہتے ھیں۔ بالآخر جب یہ عیاں ھونے لگتا ھے کہ سنت فارغ التحصیل ھوجائیں گے لیکن بنت وہیں کے وہیں تو ان کی دوستی جوش میں آجاتی ھے۔ لہٰذا مشورہ سے دونوں یہ فیصلہ کرتے ھیں کہ سنت کے سال ِ اخیر کے دوران بنت نے سال ِ اوّل تو ختم کر ہی لینا چاھئے۔

امتحانات وارد ھوتے ھی دونوں مل کر سر جوڑ کر سوچنے لگتے ھیں کہ مسئلہ کیا ھے، بنت اتنے کند ذہن تو کبھی واقع نہیں ھوئے ھیں! سنت کے اصرار پر بنت یہ راز افشاں کرتے ھیں کہ دراصل ان کی ناکامی کے پیچھے اِس مساوات کا ہاتھ ھے Power = I square R جسے بنت ھمیشہ Power = R square I لکھ دیتے ھیں اور بقیہ پرچہ اِس بنیادی غلطی کی وجہ سے برباد ھوجاتا ھے۔

سنت کہتے ھیں "میں کل تک کوئی حل ڈھونڈ نکالوں گا جس سے تمہاری صحیح مساوات یاد رکھنے میں مدد ھوسکے" دو دن بعد ملاقات پر سنت حل یوں بتاتے ھیں "جوابی پرچہ ہاتھ آتے ھی یہ نظم پڑھنا اور صحیح مساوات کہیں لکھ لینا، پھر فکر کرنے کی ضرورت نہیں"

twinkle twinkle little star
how I wonder what you are
Power equals I square R

بنت یہ بات گِرہ باندھ لیتے ھیں اور پھر نتیجہ کے بعد دونوں ملتے ھیں۔ بنت شرمندگی سے ظاہر کرتے ھیں کہ وہ امسال بھی ناکام رہے ھیں۔ سنت غصہ سے پوچھتے ھیں کہ اس نظم اور مساوات کا کیا ھوا، تو بنت جھجکتے ھوئے راز کھلتے ھیں کہ انہوں نے یوں لکھ دیا تھا؛

twinkle twinkle little star
how I wonder what you are
up above the world so high
Power equals R square I

3 Comments:

At 9:51 PM , Blogger خاور کھوکھر said...

ميرے خيال ميں يه نام هيں سندا سنگهـ (سننا سے سننے والا)اور بنّدا سنگهـ (بننا سے بننے والا)!!ـ
آپ سنتا سنگهـ اور بنتا سنگهـ بهى كەـ سكتے هيں ـ
يه پنجابى لطيفوں كے افاقى كردار هيں ـ
جس طرح ذيد اور بكر غالبا عربى ذبان كے

 
At 11:30 PM , Blogger urdudaaN said...

چونکہ آپ نے اعراب سے گریز کیا ھے اس لئے دہرا رہا ھوں۔
میں نے یہ مطلب لیا ھے کہ ان کے ناموں کا صحیح تلفّظ سُندَا اور بَندَا ھے۔ آپ نے بندا پر تشدید غالباً غلطی سے لگائی ھے۔
ھمیں تو ای-میل سے ھی ان کا تعارف ھوا جس میں نام
santa & banta singh
لکھے ھوتے تھے۔

 
At 4:23 PM , Anonymous Anonymous said...

Cool blog, interesting information... Keep it UP the best dishwashers available Last chance dance reunion rancho hight school Fatty interracial Install portable dishwasher reviews 18 inch dishwashers Diet pill hormone safe sofa Cheap idd calls in malaysia Provigil hcpcs Katherine the great's erotic furniture Tramadol info tremadol hci water bed sheet at samsungringtones.net kitchenaid superb dishwasher Getting retirement planning purdue

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home