Monday, March 27, 2006

رشید حسن خان صاحب - حصّہ اوّل

میں نے رشید حسن خان صاحب کا نام کبھی سنا نہیں تھا، وجہ شاید یہ رہی ھوگی کہ میرے اطراف زیادہ تر اردو بیزار/متروک لوگ بستے ھیں۔
والد صاحب نے اردو، فارسی اور انگریزی پڑھی لیکن انگریزی کو ایسی فوقیت دی کہ اردو سے بیزار ھوئے، جسکی اپنی وجوہات بھی ھونگی۔ لیکن حالات کچھ ایسے رہے کہ ہم نے اردو مدارس میں تعلیم پائی ورنہ ھم تو اردو سے نابلد ھی رہ جاتے۔ والد صاحب رسائل و جرائد لاتے بھی تو Illustrated Weekly یا India Today وغیرہ۔

رشید حسن خان صاحب کا نام اسوقت سنا جب ان کے انتقال کی خبر اردو اخبار میں پڑھی اور فوراً ھی ان کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ھوا۔ اردو والوں سے میرے راہ و رسم نہ ھونے کی وجہ سے میرے لئے "گُوگَل" ہی واحد ذریعہ ھے۔ لیکن اس سے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ھوئے۔ میں اردو املا پر ان کی کتاب پڑھنے کیلئے پیچ و تاب کھانے لگا چوں کہ مجھے اس موضوع سے بیحد رغبت ھے۔

بالآخر سی-ڈیک پر مجھے ان کی ایک کتاب ملی۔ میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ اول تو مفت کتاب مل گئی دوم یہ کہ وہ بھی pdf میں اور خط ِ نستعلیق میں۔ مجھے اور کیا چاھئے تھا!

اردو کیسے لکھیں(صحیح املا)
از رشید حسن خاں (مکتبہ جامعہ نئی دہلی)
١٫٠٩ میگا بائٹ کا نزول ھے جو ٦ حصّوں(pdf) پر مشتمل ھے۔ مندرجہ ذیل روابط سے حاصل کریں:
pdf-1(177KB),     pdf-2(250KB),     pdf-3(163KB)
pdf-4(175KB),     pdf-5(183KB),     pdf-6(177KB)

لیکن پڑھنے پر تھوڑی مایوسی ھوئی، جسکی وجہ یہ تھی کہ کئی نازک موقعوں پر کاتب نے شاید بڑی لاپرواہی سے ٹائپ کیا ھے (اگر میرے سمجھنے میں کوتاہی نہ ھوئی ھو تو)
مثلاً یوں لکھا ھے



اوپر کی اِس مثال میں مجھے صحیح و غلط الفاظ یکساں نظر آئے، یعنی صحیح و غلط "بیچ" میں شوشوں میں کوئی فرق نہیں ھے۔

اسی ویب صفحہ پر دوسری قابل ِ ذکر کتابیں درج ِ ذیل ھیں:
١- غالب کی آپ بیتی
٢- املا نامہ
٣- سِکّوں پر اشعار از سیّد نور محمّد
٤- تاریخ ِ زبان ِ اردو از مسعود حسین خاں
٥- تاریخ ِ ھند - عہد ِ وسطٰی
٦- اردو پر فارسی کے لسانی اثرات از عصمت جاوید
٧- دیوان ِ ظفر
٨- کلیات ِ سراج (اورنگ آبادی)
٩- نجات سے پہلے از قاضی سلیم
١٠- رائیگاں از بشر نواز
١١- پنکھڑی گلاب سی از رؤف انجم
١٢- اجالوں کا سفر از شاہ نصیر الدّین بِسمل
١٣- آہٹ از قاضی رئیس
١٤- تلافی از جاوید ناصر
١٥- مُجَرَّبات ِ تکمیلی از جلال الدین تکمیلی

4 Comments:

At 4:05 AM , Anonymous Anonymous said...

Thanks so much for giving us the links of such kool books ...

 
At 8:30 AM , Blogger urdudaaN said...

You are welcome :) Thanks for visiting.
Yeah, the books are really kool!
Thanks C-DAC, India for putting in so much of effort for Urdu.

 
At 12:21 AM , Blogger Random Guy said...

املاء کی غلطیوں کے لیے کئی احباب نے رشید حسن خان کے اصول تجویز کیے تھے ۔ لنک فراہم کرنے کے لیے شکریہ ، اگر اس بلاگ میں نستعلیق فونٹ شامل کر دیے جائیں تو اس کی افادیت و خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سیف قاضی
www.nuqoosh.in

 
At 10:03 PM , Anonymous Anonymous said...

جناب ہونا میں یہ ہ استعمال ہوتی ہے، نہ کہ یہ ھ۔ خوب ترقی کریں۔ دعائیں۔

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home