Tuesday, January 17, 2006

کچھ علم ِ ھندسہ


ذُواَربَعۃُ الاَضلاع:
چار غیر ھم خطی نقاط جوڑنے سے جو بند شکل بنتی ھے، اسے ذواربعۃ الاضلاع کہتے ھیں۔
انگریزی اصطلاح Quadrilateral ھے۔

ذواربعۃ الاضلاع کی قِسمیں:
٭ اگر کسی ذواربعۃ الاضلاع کے مقابل کے ضلعوں کی ایک اور صرف ایک جوڑی متوازی ھو تو اُسے ذُو زَنقَہ کہتے ھیں۔
انگریزی اصطلاح Trapezium ھے۔


٭ اگر کسی ذواربعۃ الاضلاع کے مقابل کے ضلعے متوازی ھوں تو اُسے مُتوازی الاَضلاع کہتے ھیں۔
انگریزی اصطلاح Parallelogram ھے۔

متوازی الاضلاع کی قِسمیں:
٭ اگر کسی متوازی الاضلاع کے چاروں ضلعے متماثل ھوں تو اُسے مُـعِیَّن کہتے ھیں۔ زاویوں کی قید نہیں۔
انگریزی اصطلاح Rhombus ھے۔


٭ اگر کسی متوازی الاضلاع کے مقابل کے ضلعے مُتماثِل اور چاروں زاویے قائِمہ ھوں تو اُسے مُستَطِیل کہتے ھیں۔
انگریزی اصطلاح rectangle ھے۔


٭ اگر کسی متوازی الاضلاع کے چاروں ضلعے متماثل اور چاروں زاویے قائمہ ھوں تو اُسے مُرَبَّع کہتے ھیں۔
انگریزی اصطلاح square ھے۔


لہٰذا
جب کسی متوازی الاضلاع کے چاروں زاویے قائمہ ھوں تو وہ مستطیل بن جاتا ھے۔
جب کسی معیّن کے چاروں زاویے قائمہ ھوں تو وہ مربّع بن جاتا ھے۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home