Friday, March 24, 2006

اردو کو میرے وطن ِ عزیز کا تحفہ

میرا ایک ھم منصب "آدِتیہ گوکَھلے" ایک دوسرے ھم منصب "اَنوراگ کٹِیار" کو کسی بات پر چڑارہا تھا۔ بات کچھ یوں تھی کہ آخرالذّکر نے "پہلے" بیت الخلاء کو "آخری" کہہ دیا تھا۔ اوّل الذّکر نے مذاقاً کہا کہ شاید تم نے اردو پڑھ لی ہے اسلئے اُلٹا بول رہے ھو۔
میں نے رائے پیش کی کہ عبرانی (دائیں سے بائیں)، چینی(اوپر سے نیچے) اور انگریزی (بائیں سے دائیں) والے سبھی پہلی اور آخری چیز کیلئے یکساں معیار رکھتے ہیں۔

خیر! بات خوشگواری میں آگے بڑھی اور آدتیہ نے کہا کہ وہ نسخ و نستعلیق پڑھ لیتا ہے، چونکہ وہ سی-ڈَیک کے لسانی تحقیق کے شعبہ کیلئے کام کرچکا ہے۔
میرے یہ دریافت کرنے پر کہ آیا انہوں نے اردو، فارسی، عربی، پنجابی، سندھی و کشمیری کیلئے اب کوئی سوفٹ ویئر بنائے ہیں، یا ابھی تک صرف ہارڈویئر کارڈ ھیں دستیاب ہیں، اس نے مجھے http://www.tlid.gov.in کا پتہ دیا اور کہا کہ وہاں سے نستعلیق ایڈیٹر کا مفت نزول (ڈاؤن لوڈ) کیا جاسکتا ھے۔ میں نے کوشش کی لیکن وہ کھلا ھی نہیں۔

میں نے سی-ڈیک کے پتہ http://parc.cdac.in پر کامیاب کوشش کی۔
مفت "اردو ناشر لائِٹ" http://parc.cdac.in/NashirLite.htm سے حاصل کیا جو صرف ١٣ میگابائٹ کا ھے۔ یہ نستعلیق و نسخ دونوں میں کام کرتا ھے۔ ناشر پر اردو ٹائپ کرنے میں مزہ نہیں آیا۔
یُونی پیڈ پر میرے صوتی تخت ِ کلید (phonetic keyboard) کا مزہ ھی کچھ اور ھے!

اسلئے پہلے یُونی پیڈ میں ایک فقرہ لکھا۔
پھر اسے ناشر پر چسپاں کیا۔
پھر اسے CutePDF Writer پرنٹر http://www.cutepdf.com/Products/CutePDF/writer.asp کی مدد سے PDF مسودہ میں تبدیل کیا۔

اس طرح میری نستعلیق میں کچھ مفت لکھنے کی دیرینہ خواہش پوری ھوئی، جسکے لئے میں یونی پیڈ، ناشر-سی ڈیک اور کیوٹ پی ڈی ایف رائٹر ان تمام مفت نوازوں کا تہہ ِ دل سے مشکور ھوں۔

اسی PDF مسودہ کا ایک نمونہ کاٹ کر Paint Brush پر چسپاں کرکے اسے gif میں نیچے پیش کیا ھے۔

3 Comments:

At 8:29 AM , Blogger Nabeel said...

اردو دان، اس مفید ربط کو شیئر کرنے کا بے حد شکریہ

 
At 1:32 PM , Anonymous Anonymous said...

nice and hard urdu ... thanks for sharing the links and thanks for writing good urdu for us

 
At 6:19 AM , Blogger urdudaaN said...

نبیل صاحب،
قدر دانی کیلئے شکریہ۔

Mr. Shaper
Thanks for the kind words.

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home