Monday, March 17, 2008

سنجے گوڈبولے

سَن جَے گوڈ بولے پونہ کی ایک مشہور ہستی ہیں۔ برہمن فرقہ سے تعلّق رکھتے ہیں۔ اردو، فارسی، عربی اور آثارِ قدیمہ سے خاصی رغبت رکھتے ہیں۔ کسی برہمن کا تعلیم و معلومات سے شغف ایک عام فہم حقیقت ہے۔ انگریزی و مراٹھی اخبارات و رسائل میں انکے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔

آفاقی اردو کتب خانے کتاب گھر، اردو دوست اور اردوستان سے ان کے چند مضامیں و کتابیں مفت حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سنجے صاحب کا آثارِ قدیمہ سے بہت گہرا تعلق ہے۔ شہرِ پونہ میں آثارِ قدیمہ کے شائقین میں وہ ایک ممتاز ہستی ہیں۔ مشہورِ زمانہ کتاب لِمکا میں ان کا نام قدیم تصاویرو دستاویزات جمع کرنے کی ضمن میں درج ہے۔ اسکے علاوہ قدیم فنون کا ایک ذخیرہ بھی آپ کے پاس موجود ہے۔ قدیم سکّے جمع کرنے سے متعلق ایک کتاب بھی لکھ چکے ہیں

آپ ایک تاریخ داں بھی ہیں اور شہرِ پونہ اور بلوچی فرقہ پر آپ تفصیل وار تبصرہ بھی کرچکے ہیں۔ سنجے صاحب کے مضامیں روزنامہ اِنڈیَن ایکس پریس میں اور پونہ کی طرزِ زندگی نامی موقع پر دستیاب ہیں۔

آپ کی قابلِ ذکر تصنیفات جانشینِ داغ: بھائی جان عاشق اور غالبیات پر تین یادگار تقریریں کتاب گھر پر نستعلیق pdf کی شکل میں مفت نزول کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ اردوستان پر اردو کا مستقبل کے زیرِ عنوان ان کا مضمون قابلِ توجّہ ہے۔

Labels:

3 Comments:

At 12:12 AM , Anonymous Anonymous said...

لمبے عرصہ کی غیر حاضری کے بعد خوش آمدید ۔

 
At 6:22 AM , Blogger urdudaaN said...

شکریہ جہاںزیب صاحب
زہے نصیب کہ آپ یہاں پدھارے!

 
At 3:53 AM , Anonymous Anonymous said...

السلام علیکم
آپ کا موضوع تو بہت لذیز ہے ۔ منہ میں پانی بھر آیا ۔ لیکن معذرت خواہ ہوں کے موضوع سے ہٹ کر اپنی ہانک رہا ہوں ۔ آپ اُردو کے مُحِب ہیں اس لئے آپ کے پاس درخواست لے کر آیا ہوں ۔ مندرجہ ذیل دونوں جگہوں پر ایک ہی مضمون ہے ۔ موضوع ہے تعلیم ۔ انگریزی اور ترقی لیکن بات اُردو کی ہو رہی ہے ۔

از راہ کرم اپنا قیمتی وقت لگا کر دونوں جگہوں پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار فرمائیے ۔ ممنونِ احسان ہوں گا ۔

الداعی الخیر

http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=1208

http://www.alqamar.info/blog/2008/04/24/%d8%aa%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%85-%db%94-%d8%a7%d9%86%da%af%d8%b1%db%8c%d8%b2%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d9%be%d8%b1-%d9%86%d8%b8%d8%b1%d9%90-%d8%ab%d8%a7%d9%86%db%8c/

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home