پابندی
بمبئی عظمٰی میں دہشت ناک بم دھماکوں کے طفیل بلاگ اسپاٹ پر پابندی عائد کردی گئی ھے۔
یہ پابندی بروز پیر بمطابق ١٧؍جولائی ٢٠٠٦ کو غالباً اچانک ظہور پذیر ھوئی۔
اگر آپ اس پابندی کو نظر انداز کرکے بلاگ اسپاٹ تک رسائی چاھتے ھیں تو یہ کام کسی مخفی طریقۂ کار کو اپناکر کیا جاسکتا ھے؛ مثلاً
http://www.surfola.com
http://www.anonymizer.com
http://www.shysurfer.com
5 Comments:
آپ تين ماہ غيرحاضر رہے مُجھے آپ کی صحت بارے فکر ہو چلی تھی ۔ اللہ کا شُکر ہے آپ خيريت سے ہيں ۔ ميں نے اپنے بلاگ پر آپ کے تبصرہ کا جواب لکھ ديا ہے ۔
السلام علیکم اور خوش آمدید
اجمل صاحب، السلام علیکم
خیر خواہی کیلئے مشکور ھوں۔ دراصل کچھ کام اور کچھ پڑھائی نے مصروف کر رکھّا تھا۔ تھوڑی فرصت ملتے ھی دوبارہ حاضر ھوا۔
وعلیکمُ السّلام عتیق الرّحمٰن صاحب،
آتے رہیئے گا۔
ماشاء اللّہ ۔ بلاگ اسپاٹ پر سے پابندی ہٹالی گئی ھے، کم از کم میرے آئی ایس پی نے تو۔
مُجھے خوشی ہے کہ اب آپ آسانی سے اپنے بلاگ پر کام کر سکيں گے ۔ ديگر راہنمائی کيلئے بہت مشکور ہوں ۔ انشاء اللہ جلد استفادہ حاصل کروں گا ۔
ايک درخواست ہے ۔ ميں نے تبصرہ کا پری ويو آپ کی طرح کا رکھا ہوا تھا جس ميں زرد رنگ کے صفحہ پر صحيح اُردو لکھی نظر آتی تھی ۔ پچھلے ماھ ٹمپليٹ ٹھيک کرتے ہوئے کچھ گڑبڑ ہوگئی اور اب ايسا نہيں ہو رہا ۔ ميں نے کوشش کی ہے مگر غلطی پکڑی نہيں جا رہی ۔ کيا آپ اپنی ٹيمپليٹ کے تبصرہ والے حصہ کی کاپی بذريعہ ای ميل بھيج سکتے ہيں تا کہ ميں موازنہ کر کے ديکھوں کہ غلطی کہاں پر ہے اور اُسے ٹھيک کر سکوں ۔ شکريہ پيشگی ۔ آپ کا قيمتی وقت لينے پر معذرت خواہ ہوں
iabhopal@yahoo.com
or
iftikharajmal@gmail.com
زہے نصیب!
وقت کی اس سے اچھی قیمت اور کیا ھوسکتی ھے کہ آپ کی مدد کرنے کا موقع ملے!
جلد ھی آپ کی خدمت میں آپ کے پتے پر مطلوبہ معلومات حاضر کروں گا۔
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home