Tuesday, August 08, 2006

مسلم اکثریتی ماحول

احمد امام صاحب پیشے سے ایک معلّم ہیں اور ایک اردو مدرسہ میں تدریس کا کام انجام دیتے ہیں۔ احمد صاحب ہندوستان میں مہاراشٹر کے ایک ایسے مسلم اکثریتی قصبہ سے تعلّق رکھتے ہیں، جہاں آج بھی خاندانی پیشواؤں کا سکّہ چلتا ہے، جسے شاعر نے "وضعداری" کا نام دیا ہے۔ تدریس کے اِس کام میں سیاست داں مسلمانوں کا ذیادہ خطرہ رہتا ہے جو بغاوت کو دبانے میں کسی ستم سے پرہیز نہیں کرتے۔ ماہر ونگرانِ تعلیم سے ذیادہ قصبہ کے صدر صاحب کے مزاج کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ مقامی اخبارات کو جو شکایات بھیجی جاتی ہیں وہ صدر صاحب کے "آشیر باد" کی تاب نہ لاکر اکثر دم توڑ دیتی ہیں۔ مقامی اردو اسکولوں میں تدریس کا معمولی پیشہ اپنانے کیلئے لاکھوں کی رشوت (عطیہ) دینا ہوتا ہے۔

1 Comments:

At 12:57 PM , Anonymous Anonymous said...

Wonderful and informative web site. I used information from that site its great. Laptop gps software review phat farm shoes

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home