Thursday, August 17, 2006

بیت بازی


بَیت ایک عربی لفظ ہے جسکے معنی ہیں گھر۔ اردو میں بھی بیت المال، بیت الخلا وغیرہ عربی فقرے مروّج ہیں۔ لیکن عربی میں شعر کو بھی بیت کہا جاتا ہے۔ اسی نسبت سے اردو میں شعری مقابلہ کو "بیت بازی" کہا جاتا تھا۔

ہند کی(یعنی ہندی) فلموں میں "نغمہ بازی" کا رُجحان ظہور پذیر ہوا، جسے "اَنتاکشَری" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ فقرہ دو الفاظ، "اَنت" بمعنی "آخر" اور "اکشَر" بمعنی "حرف" کا مرکّب ہے۔

ہماری باجیاں جس طرز پہ بیت بازی کرتی تھیں وہ فلمی انتاکشری سے ابتر تھا۔
اُن کی بیت بازی کچھ یوں کھیلی جاتی تھی؛
آغاز الف سے شروع ہونے والے شعر سے ہوتا تھا، مثلاً
ایک پتّھر کی بھی تقدیر سنور سکتی ہے = شرط یہ ہے کہ سلیقے سے تراشا جائے
اس کے جواب میں مخالف جماعت کو شعر کےآخری حرف یعنی ي سے شروع ہونے والا شعر کہنا ہوتا تھا، مثلاً
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا = ...................تا
یہ شعر الف پر ختم ہوتا ہے اسلئے مخالف جماعت الف سے شعر کہے گی۔

اوپر کی مثالوں کے برعکس انتاکشری میں "جائے" پر اختتام کا جواب حرف "ئے" سے دیا جائے گا۔ اسی طرح "ہوتا" پر اختتام کا جواب "ت" سے شروع ہونے والے شعر سے دیا جائے گا۔
لہٰذا انتاکشری دراصل انتاکشری نہیں ہوتی چونکہ اخیر (انَت) سے پہلے کا حرف(اکشَر) استعمال کیا جاتا ہے۔

مجھے بیت بازی کے مقابلے انتاکشری کے اصول آسان اور مفید لگتے ہیں۔ یہ بات اور ہے کہ شعر کا جواب شعر سے دینے کا نام بیت بازی بنسبت انتاکشری زیادہ موزوں ہے۔

6 Comments:

At 8:51 PM , Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

جناب عالی ۔ بَيت دو ہموزن مصرعوں کے مجموعہ کو کہا جاتا ہے جسے عام طور پر شعر کہتے ہيں ۔ عربی کا بيت يعنی گھر فرق لفظ ہے وہ اس طرح بولا جاتا ہے
bayt

 
At 9:22 PM , Blogger urdudaaN said...

محترم اجمل صاحب

بیت کی وضاحت اور تلفّظ کیلئے شکریہ۔
میری معلومات میں عربی میں شعر کیلئے عام طور پر لفظ بیت کا استعمال کیا جاتا ہے، اور ایک ہی لفظ بَیت گھر اور شعر دونوں معانی میں استعمال ہوتا ہے۔

 
At 3:20 AM , Blogger urdudaaN said...

محترم اجمل صاحب
کیا آپ کا مطلب یہ تھا کہ عربی میں صرف "مطلع" کو ہی "بیت" کہتے ہیں، ہر شعر کو نہیں؟

 
At 8:37 AM , Anonymous Anonymous said...

janab urdudaan sahab,

jane kyun aap Urdu ke 100% ko dosron ke 30% par tarjeeh dete hain? kya Hindi ki khalat-malat aamyana meyar ki daleel naheen hai.

 
At 11:23 PM , Blogger urdudaaN said...

>>jane kyun aap Urdu ke 100% ko dosron ke 30% par tarjeeh dete hain?

UrdudaaN:
Janaab! (kaheen aap ne likhne meiN ulTa to naheeN kardiya!)

kyunkeh 100% banasbat 30% ke, zyada hota hai. Is tarjeeh meiN GHalat kya hai?

maiN aap ke aiteraaz samjha naheeN. aap baraaey-meherbaani wazaahat farmaaeN.

 
At 5:07 AM , Blogger yanmaneee said...

100% real jordans for cheap
jordan 4
hermes belts for men
nba jerseys
curry 4
jordan shoes
air max 95
Kanye West shoes
kate spade handbags
supreme clothing

 

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home